پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںگنبد کاووس میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

گنبد کاووس میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید دو زخمی

گنبد کاووس ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے 25 اپریل بروز سوموار کو ایرانی صوبہ گلستان کے شہر گنبد کاووس کی پولیس نے علاقے میں رہنے والے تین بلوچ نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں “دانیال ناروئی” نامی ایک شخص شہید ہوگیا جبکہ مہدی گل بچہ اور احسان پابزن نامی دو بلوچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کی فائرنگ سے زخمی دو نوجوانوں کو گنبد کاووس کے ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق بدھ 26 اپریل کو فورسز نے ان دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال سے اٹھا کر لے گئے جبکہ ان کی اہلخانہ کی جانب احتجاج اور ایف آئی آر جمع کرنے پر انہیں جمعرات 27 اپریل کو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ ان پر فائرنگ کر نے کے بعد ان کے اہل خانہ پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگئے اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے انہیں الیکٹرک اسٹن گنز، پیپر اسپرے اور ایئر رائفلز فائرنگ سے منتشر کردیا تھا

 پولیس نے ان افراد پر مسلح ڈکیتی کا الزام لگایا تاہم مذکورہ افراد کے جاننے والوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر دو افراد کے اغوا کی وجہ اس معاملے کی میڈیا میں کوریج نہیں دیا گیا تھا جس سے واضح ہوجاتی ہے کہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز