گوادر(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زورداد دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں ملے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد بم حملے کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
آخری اطلاع تک بم حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ مگر اس سے قبل ایسے حملے انہوں نے فورسز اور خفیہ اداروں کے کارندوں پر کرتے رہے ہیں ،اور کہاہے کہ مذکورہ کارندے عام شہریوں کی بھیس میں مخبری کرنے کیلے دکان ایک اڈے کے طورپر کھول رکھے تھے ۔