گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر میں پلیری کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر نوید عالم کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں اسسٹنٹ کمشنر کے دو محافظ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آج گوادر میں پلیری کے مقام پر ہوا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر گوادر نوید عالم کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کے دو محافظ جوکہ لیویز اہلکار بتائے جارہے ہیں زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ریاستی انتخابات کے ردعمل میں بلوچستان بھر میں ریاستی مشینری، پولنگ کانوائے و شٹیشنز سمیت انتخابی سرگرمیاں شدید اور پے در پے حملوں کی لپیٹ میں ہیں۔
اس سلسلے میں صرف گوادر میں اب تک 15 سے زائد حملے ہوچکے ہیں جن میں اکثر حملوں کا نشانہ پسنی، جیوانی سمیت مختلف مقامات پر پولنگ سٹیشن تھے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔