گوادر(ہمگام نیوز) اطلاع کے بلوچستان کے دو بڑے شہر تربت اور گوادر سے قابض پاکستانی فورسز نے 5 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ ان میں ایک بعدازاں بازیاب ہوگیا۔ جبکہ چار تاحال لاپتہ ہیں۔
جبری گمشدگی کے شکار ہونے والوں کی شناخت داد شاہ ولد ناصر، عرفان ولد شیر محمد، زمان ولد سپاھان ، عبدالحسین رحمت، اور الطاف بہرام کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاپتہ جبری گمشدہ ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ 16 دسمبر 2024 کو قابض پاکستانی فورسز نے تربت سے زمان سپاہان، عبدالحسین رحمت اور الطاف بہرام کو حراست میں لیا گیا، بعد ازاں الطاف بہرام کو رہا کر دیا گیا لیکن زمان سپاہاان اور عبدالحسین رحمت دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔
دیگر لاپتہ ہونے والوں میں سے عرفان کو بارہ دسمبر کو تربت سلالہ بازار سے حراست میں لیا گیا، جبکہ داد شاہ کو کل رات ساحلی علاقے گوادر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ زمان ولد سپاھان جو کہ کیچ کے علاقے بالگتر کے رہائشی ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ زمان کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا بلکہ اس سے پہلے بھی زمان بلوچ اور اس کے بھائی ماجد بلوچ کو 9 جون 2020 کو جبری طور پر لاپتہ کی جنھیں چھ ماہ شدید تشدد کا شکار بنانے کے بعد رہا کیا گیا۔ اس علاوہ انھیں 10 فروری 2022 کو بھی تربت بازار سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ اب تیسری دفعہ پھر سے حراست میں لیا
گیا ہے۔