گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر کے شہری نے علاقے میں ایک ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیکر بھوک ہڑتال شروع کردیا ۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گوادر کے علاقے شمبے اسماعیل وارڈ ،فقیرکالونی اور دیگر علاقوں کے مکین گزشتہ 36 روز سے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گوادر میں فی ٹینکی پانی 12 ہزار سے 14 ہزار میں فروخت ہونے لگا ہے ۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانی کے بحران کے حوالے سے متعلقہ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں، تاہم 36 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، اس صورتحال پر شمبے اسماعیل وارڈ کے رہائشی بشیر قاسم نے آج پانی کی فراہمی تک تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔














