گوادر (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گوادر کے علاقے نلینٹ کے قریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور لوڈر و ڈمپر سمیت دیگر سامان جل کر تباہ ہوگئے۔
مذکورہ واقعہ سے قبل بھی گوادر اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کی ذمہ داری سرگرم مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، رواں مہینہ گوادر کے علاقہ سربندن میں نامعلوم افراد نے ایک رہائشی کوارٹر میں 7 غیر مقامی مزدوروں کو قتل کیا تھا تاہم اس کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی۔