گوادر (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام گوادر کے علاقے پلیری کوسٹل ہائی روڑ پر کھڑے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔   ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکارں کو طبعی امداد کے لیے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔   مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں کا تعلق بدنام زمانہ پاکستان فورس سی ٹی ڈی تھا۔   واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر اس طرح کے حملے ہمیشہ بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔   تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔