گوادر(ہمگام نیوز ) پلیری پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ گوادر کے علاقے پلیری ڈھک بازار میں بوائز ہائی اسکول والا پولنگ اسٹیشن پر کیا گیا ۔

خیال کیا جائے کہ اس سے قبل پلیری ہی میں اسسٹنٹ کمشنر کو بھی نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے 2 لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں تاہم مذکورہ حملوں کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔