Homeخبریںگوادر کے علاقے نلینٹ میں وبا پھیلنے سے لاکھوں روپے مالیت کے...

گوادر کے علاقے نلینٹ میں وبا پھیلنے سے لاکھوں روپے مالیت کے کی مویشی ہلاک

گوادر (ہمگام نیوز ) نلینٹ میں مویشیوں پر وبا پھیلنے سے لاکھوں روپے کی مویشیاں ہلاک، علاقہ مکینوں نے محکمہ حیوانات و ضلعی انتظامیہ سے مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کا نوٹس لینے و پھیلتی بیماری کی تشخیص کر کے فوری ویکسی نیشن کرنے کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے نلینٹ میں مویشیوں پر وبا پھیلنے سے لاکھوں روپے کی مویشیاں ہلاک یوگئی، علاقہ مکینوں کے مطابق اکثر بکریوں میں یہ وبا تیزی سے پھلتی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک بہت ساری بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں ، مکینوں کے مطابق بکریوں میں پیچش کی بیماری پھیل گئی یے جس سے بکریاں ہلاک یورہی ہیں۔ واضع رہے کہ علاقے میں واحد نامی شخش کے 24 گھنٹوں کے دوران اب تک آٹھ بکریاں ہلاک یوچکی ہیں جسکی وجہ سے انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے،علاقہ مکینوں کے مطابق اب تک لاکھوں روپے کے مال و مویشی ہلاک ہو گئے ہیں مگر محکمہ حیوانات میں شکایت کرنے کے باوجود ابھی تک کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا، واضع رہے کہ دیہی علاقوں میں بسنے والے بیشتر لوگوں کا ذریعہ معاش انہی مال و مویشیوں سے وابستہ ہے جنہیں وہ پال کر ضرورت کے وقت بیچ کر اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں انہوں نے حکام بالا محکمہ حیوانات و ضلعی انتظامیہ سے مویشیوں میں پھیلنے والی بیناری کا نوٹس لینے و پھیلتی بیماری کی تشخیص کر کے فوری ویکسی نیشن کرنے کی اپیل کی۔

Exit mobile version