شال (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پلیری میں قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے کوسٹل ہائی وے پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک راہ گیر نے آئی ای ڈی کو دیکھ کر ایک لوکل کونسلر کو اطلاع دیا۔ مذکورہ کونسلر نے قابض ریاستی اداروں کو اس متعلق معلومات فراہم کیا۔ شام کے وقت بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی اور عین اسی وقت ہمارے سرمچاروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم ادارہ سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بی ایل اے بلوچ عوام کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور سرمچاروں کے آپریشنز کے متعلق کوئی بھی معلومات ملنے پر رازداری کا مظاہرہ کریں۔ اس کے علاوہ لوکل چیئرمین، کونسلروں و دیگر نام نہاد سیاسی نمائندوں کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قد و اوقات سے زیادہ شاہ کی وفاداری سے پرہیز کریں۔

سرمچاروں کے کسی بھی سرگرمی کے متعلق قابض ریاستی اداروں کو معلومات فراہم کرنا قابض کے ساتھ شراکت داری اور ایک قومی جرم ہے۔