گھ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت گھ کے ھیچان گاؤں ایک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اس گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئے جس سے ایک ہی خاندان کے ایک شخص جانبحق دو خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

 جاں بحق شخص کی شناخت 20 سالہ سلمان بلوچی ولد لال بخش ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 26 سالہ محمد ، دو بچے اللہ داد اور فاطمہ کے علاؤہ اس کی ماں عبادہ ان کی جوان بیٹی بھی زخمی ہوگئے جنکا نام تاحال معلوم نہیں ہو سکا ۔

 رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اس خاندان کے افراد کی چلتی گاڑی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور سلمان کو گولی لگنے سے وہ جانبحق ہوگیا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ سلمان کی موت گولی لگنے سے ہوئی اور ان کی والدہ اور بھائی کو بھی گولیاں لگی ہیں اور ان کی والدہ اور بھائی کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ کار الٹنے سے اس کے بھائی کا چھوٹا بچہ بھی زخمی ہوگیا۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق کم از کم 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جن میں سے 150 افراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان افراد میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔