یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeآرٹیکلزہاتھی! تحریر: ڈاکٹر احرار حسین ھمگام آرٹیکل

ہاتھی! تحریر: ڈاکٹر احرار حسین ھمگام آرٹیکل

ساٸنس کے اوراق بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے ہاتھی افریقہ میں ہی ہوتے تھے پھر آہستہ آہستہ دنیا کے دوسرے حصوں میں پہنچ گئے. یہ زمین پر رہنے والا جسامت کے لحاظ سے سب سے بڑا جانور ہے. جبکہ دنیا میں بلیو وہیل سب سے بڑا جانور ہے جو سمندر میں رہتا ہے. ہاتھی ایک وفادار، بہادر جانور ہے اور بہت طاقتور جانور ہے. بلکہ یہ کہنا درست ہوگا ہاتھی زمین پر رہنے والا سب سے زیادہ طاقتور جانور ہے جو آرام سے 7 ٹن وزن اٹھاسکتا ہے جو کہ تقریباً 130 آدمیوں کے وزن کے برابر بنتا ہے۔ یہ جانور گھنے جنگلوں، پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں رہنا پسند کرتے ہے۔ ایک بالغ ہاتھی کا وزن تقریباً 7 ٹن تک ہوتا ہے۔ ہاتھی کی پسندیدہ غذا تازہ ہری پتیاں اور کیکڑ پیڑ کی چھال وغیرہ ہے۔ یہ دن بھر میں تقریباً 200 سے 400 کلوگرام پتیاں کھا لیتا ہے۔

ہاتھی کی ایک خاص خصوصیت اسکی لمبی سونڈ ہوتی ہے جو سانس لینے میں مدد کرتی ہے اور اسکے ہاتھ کا کام بھی کرتی ہے۔ ہاتھی اس سونڈ کی مدد سے بھاری بھاری سامان اٹھا سکتا ہے اور اسی سونڈ سے یہ باریک اور ہلکی سوئی کو بھی اٹھا سکتا ہے۔ ہاتھی پانی کے کنارے پر رہنا پسند کرتا ہے. ایک ہی وقت میں یہ بہت سا پانی پی لیتا ہے اور سونڈ کے ذریعے اسے اپنے اوپر پھینک کر نہاتا ہے۔ افریقن اور ایشین ہاتھی میں فرق ہوتا ہے۔ افریقن ہاتھی بڑا ہوتا ہے اور اس کے کان بھی بڑے ہوتے ہیں۔ ہاتھی اپنے سفید دانتوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ اس کے دانت کھانے کے اندر ہوتے ہیں جبکہ سفید دانت صرف دکھانے والے ہوتے ہیں۔ یہ سفید دانت بہت مہنگے بکتے ہیں۔ ان کا استعمال زیورات بنانے میں کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی ان دانتوں کا وزن 40 سے 45 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ہاتھی کی پوچھ بہت چھوٹی ہوتی ہے۔

ہاتھی آرام طلب جانور ہے۔ اس کا زیادہ وقت آرام کرنے یا کھانے میں گزرتا ہے۔ یہ دھوپ سے بچتا ہے اور جھنڈ میں رہنا پسند کرتا ہے اور یہ اپنے جھنڈ میں کسی دوسرے جھنڈ کے ہاتھی کو شامل کرنا پسند نہیں کرتا۔ ہاتھی کے پیر مضبوط اور موٹے ہوتے ییں۔

پچھلے پیر میں چار ناخن ہوتے ہیں۔ غذا نہ ملنے پر یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاتے ہیں اور بانس تک کھا لیتے ہیں۔ یہ گنے کو کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔ ہاتھی کی جھنڈ میں سب سے زیادہ عمر ہتھنی کی ہوتی ہے جو جھنڈ کی سربراہ ہوتی ہے اور اسکا کام جھنڈ کی حفاظت کرنا ہی ہے۔ ہتھنی اپنے بچوں کی دیکھ بال 3 سال تک کرتی ہے۔ اور اس دوران ہاتھی کے بچے اپنے آپ کو پوری طرح سے تیار کر لیتے ہیں۔ ہاتھی بہت ہی احساس کرنے والا جانور ہے جو اچھے یا برے سلوک کو بہت اچھی طرح محسوس کرلیتا ہے۔ اور اگر کسی نے اس کے ساتھ برا سلوک کیا ہو تو موقع ملتے ہی اپنا حساب برابر کرلیتا ہے۔لیکن پھر بھی یہ ایک وفادار جانور ہے جو اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے اور وقت پر اسکی مدد بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز