ہرمزگان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کی شام کو ہرمزگان کی پولیس کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ بندر لنگہ کی پولیس انٹیلی جنس کے سربراہ ایک خودکش حملے میں ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ انصار الفرقان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تنظیم نے مزید کہا کہ اس حملے میں فورسز کے تین اعلیٰ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی زخمی ہوا ہے ۔
قابض ایرانی ذرائع ابلاغ نے بندر لنگہ میں نماز چوراہے کے علاقے میں ہونے والے اس حملے کے بارے میں کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے راستے میں خود کو کھڑا کر لیا اور 2 پولیس افسران “کیپٹن مجتبی شہیدی” جو کہ پولیس کے سربراہ تھے۔ انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ اور کیپٹن جواد چتر سحر پر ریموٹ کنٹرول خودکش حملہ کر دیا، خودکش دھماکے نتیجے میں مجتبیٰ شہیدی ہلاک ہوگئے ۔
نیز انصار الفرقان نے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرمزگان کے بندر لنگہ میں فراجہ انٹیلی جنس کے سربراہ کو لے جانے والی گاڑی کو ہمارے ایک رکن نے نشانہ بنایا ہے ۔ جس کی زمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے ۔