Oplus_131072

ہرنائی (ہمگام نیوز ) ہرنائی شاہرگ ملک کول کمپنی کی کوئلہ کان میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کا نکن جان بحق ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق، کانکن زین الدین ولد سخی جان قوم ملاخیل، سکنہ خانوزئی پیشین، کوئلہ کان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔

لیویز نے کانکن کی لاش کو کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ اس افسوسناک واقعے پر مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ –