شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی میں سی ٹی ڈی کے دفتر پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں ڈیتھ سکواڈ کے کارندے موجود تھے۔ حملے کے نتیجے میں بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کے علاوہ مقامی ڈیتھ سکواڈ کے 4 کارندے زخمی ہوئے۔
ہرنائی میں تمام مخبر و ڈیتھ سکواڈ کے کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔ بی ایل اے ہر ایک آلہ کار کو انفرادی طور پر تنبیہ کرتی ہے کہ اگر وہ اپنی سرگرمیاں نہیں روکتے اور قوم دشمنی سے باز نہیں آتے، انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ مزید برآں لوکل پولیس و لیویز کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ قابض کو بلوچ قومی تحریک و سرمچاروں کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں وگرنہ انہیں نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔