ہرنائی (ہمگام نیوز) ہرنائی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بزرگ صحافی معمولی زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی بازار میں اپنے میڈیکل اسٹور سے گھر جاتے وقت تاک میں کھڑے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بزرگ صحافی عبدالصمد ترین کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے انکی گاڈی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے انکی گاڈی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

واقعے کے بعد صحافی عبدالصمد ترین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ خطرے سے باہر ہیں۔