ہرنائی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں قابض پاکستان فوج زمینی و فضائی بربریت و جارحیت جاری ہے۔

ہرنائی کے مختلف علاقوں گھڑیجی، پیر سینٹ، سپین تنگی، کوریاک، ڈل پشت اور ان سے متصل علاقوں میں فوج کشی کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کو پہنچانے سمیت مختلف مقامات پر شیلنگ کی جارہی ہے۔

تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے ۔

واضح رہے گذشتہ مہینے سے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقے قلات، نوشکی، کیچ فوج کشی کی زد میں ہیں اس دوران گھروں کو نذرآتش کرنے سمیت مقامی افراد کی قابض فورسز ہاتھوں کئی افراد کے جبری طور پر اغواء ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔