Homeخبریںہرنائی میں مرحوم ڈاکٹر عبدالغفور کے بچوں پر فائرنگ

ہرنائی میں مرحوم ڈاکٹر عبدالغفور کے بچوں پر فائرنگ

ہرنائی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر ہرنائی ناکس میں ڈاکٹر عبدالغفور مرحوم کے گھرکے دو بچے پر نامعلوم نقاب پوش افراد کی فائرنگ۔

بچے ناکس بازار سے گھر آرہے تھے جوں ہی مین شاہراہ سے اپنے گھر لنک روڈ کی جانب پہنچے تو دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے رکنے کا اشارہ کیا بچے نہ رکنے پر مسلح نقاب پوش افراد نے بچوں پر فائر کھول دی۔

تاہم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے نقاب پوش افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

Exit mobile version