اطلاعات کے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے سبی جانے والی ٹرین کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔   تفصیلات کے مطابق واقعہ آج بروز اتوار 11 بجے ہرنائی کے علاقے گنداکین سورین پل کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سبی جانے والی ٹرین پر بم حملہ کیا گیا ہے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی پٹری تباہ ہوگئی ہے جسکی وجہ سے ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ تاہم مزید نقصانات کے تعین کیلئے معلومات جاری ہے۔   ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا تھا جسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔   واضح رہے کہ مذکورہ ریلوے گزشتہ 17 سالوں سے بند تھی اور حال ہی میں اس کو بحال کیا گیا ہے۔ اس ٹرین کے ذریعے معدنیات لے جانے کے علاوہ فورسز بھی سفر کرتے ہیں۔   مذکورہ علاقے میں ماضی میں اس طرح کی کارروائیاں آزادی پسند تنظیموں بلخصوص بی ایل اے کی جانب سے قبول ہوتی رہی ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔