شال(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بمورخہ 22 نومبر کو شام 5 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے گنداکین میں ٹرین کی پٹری کی تعمیر کے دوران سکیورٹی پر معمور پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
واضح کرتا چلیں کہ اسی مقام پر 5 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی سے سبی جانے والی ٹرین کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سمیت تباہ ہوگئے تھے۔ مذکورہ ریلوے لائن دشمن فوج کیلئے بطور ٹرانسپورٹ استعمال ہوتی ہے۔ ٹرین پر حملے کے بعد قابض فورسز کی نگرانی میں اس پٹری کی تعمیر جاری تھی کہ عین اسی وقت ہمارے سرمچاروں نے فورسز کو نشانہ بنایا۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔