ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زاوی کے مقام پر واقع ایک پولنگ سٹیشن کو گزشتہ روز مسلح افراد نے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ گزشتہ روز دوپہر 12 بجے ریاستی الیکشن کی پولنگ کے دوران ہرنائی کے علاقے زاوی میں ایک سٹیشن کے اوپر ہوا، حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کی وجہ سے بہت سی حملوں کی خبریں آج موصول ہورہی ہیں۔