ہنگو(ہمگام نیوز)ہنگو کی تحصیل ٹل میں گیس کمپنی کے کنویں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ حملے میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے گیس کمپنی کاسکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
اکرام اللہ کے مطابق حملہ آور ایک سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افرادکو اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے، اس کے علاوہ مسلح افراد نے سولر سسٹم پرفائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ رات دیر گئے پیش آنے والے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔