کیچ (ہمگام نیوز) ہوشاب کے علاقے میں پاکستانی فوج نے اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کرکے فائرنگ کی۔ واقعے میں دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔
تربت پولیس کے بقول شہید ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی۔ لاشیں ایف سی ساؤتھ ہیڈکوارٹر تربت میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیمپ سے لیویز کو اطلاع ملی ہے کہ وہ لاشوں کو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردے۔