یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںہوشاب میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض پاکستانی فوج کا عوام...

ہوشاب میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض پاکستانی فوج کا عوام پر فائرنگ

ہوشاب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نورجان بلوچ کی بازیابی کیلئے کی جانی والی احتجاج میں موجود مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے عوامی احتجاج ختم کرنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مظاہرین پر گاڑی چڑانے کی کوشش کی اور ان پر فائرنگ کی۔

تاہم مظاہرین نے جواباً قابض فوج پر پتھراؤ کیا جس سے قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ مظاہرین نے گولیوں کے خول اپنے پاس رکھ کر قابض فوج کی بربریت کے ثبوت محفوظ کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز