تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں مبینہ طور پر مقامی آبادی پر مارٹر گولے فائر کیے جانے کے نتیجے میں پانچ بچیاں زخمی ہوگئیں ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر تُربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم جانب سے ان کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچیاں متاثر ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک زخمی بچی کی حالت انتہائی نازک ہے۔

اس سلسلے میں ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بھی ہوشاپ سے پانچ زخمی بچوں کی آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل فورسز کی جانب سے سول آبادیوں پر مارٹر گولے فائر سے خواتین بچے جانبحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔