ہوشاپ(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ہوشاپ میں زمان جان اور عبدالحسن کے اہلخانہ نے دوسرے روز بھی اپنی احتجاج جاری رکھی، آج ایک ریلی ہوشاپ بازار سے شروع ہو کر ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مظاہرین نے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار اپنے پیاروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین، جن میں لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی، نے الزام عائد کیا کہ زمان جان اور عبدال حسن کو ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین ہوتمان نے دھوکے سے اپنے پاس بلاکر کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد سے دونوں نوجوان منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

لواحقین کے مطابق آج انکی جبری گمشدگی کا نواں دن ہے ہمیں صبر کرنے کو کہا گیا تھا، لیکن اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے اگر ہمارے بچوں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک روڈ کی بندش سے آمدورفت معطل ہو گئی ہے، اور اہلخانہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک ان کے پیارے واپس نہیں آ جاتے۔

اہلخانہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور ان کے بچوں کی بازیابی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر، مظاہرین نے اپنی تحریک کو مزید شدت دینے کا عزم ظاہر ک

یا ہے۔