Homeخبریںہیرمند میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی

ہیرمند میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی

ہیرمند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دوست محمد( ہیرمند) میں واقع مکی چوکی پر قابض ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری زخمی ہوا۔

 دوست محمد شہر میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اس شہری کی شناخت 19 سالہ حامد ساسولی ولد ناصر ساسولی ہے جو ساسولی گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 بتایا جاتا ہے کہ شہری کا گاؤں سرحد سے 200 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے قابض ایرانی سرحدی فورسز نے بغیر اطلاع اور وارننگ کے شہری پر فائرنگ کر دی جس سے گولیاں ان کے پیٹ میں لگے اور وہ زخمی ہو گیا۔

 حامد کے زخمی ہونے کے بعد، مقامی لوگوں نے اسے نصر آباد (زابل) کے امیر المومنین ہسپتال منتقل کیا، اور ڈاکٹر نے اسے فوری طور پر آپریٹنگ روم میں منتقل کردیا۔

Exit mobile version