یزد (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت یزد جیل بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی شہر یزد کے مرکزی جیل میں 48 سالہ نظام دہمردہ ولد باز محمد ساکن شیر آباد زاہدان کو پھانسی دی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق 2020 میں نظام کو یزد میں منشیات کے الزام میں گرفتار کرکے اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی۔

 انہیں منگل کے روز جیل کے جنرل وارڈ سے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور گزشتہ روز ان کی اہل خانہ سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔

 واضح رہے کہ 2023 میں ایران کے 26 مختلف شہروں میں 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی، جس میں زاہدان جیل میں 54 اور بیرجند جیلوں میں 31 مقدمات کے ساتھ غیر انسانی سزائے موت دی گئی تھی، اور ان قیدیوں میں سے چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی۔

 ۔