سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںیزد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کا قتل

یزد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کا قتل

یزد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق یزد شہر میں نامعلوم افراد نے ایک بلوچ نوجوان کو قتل کردیا گیا ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 17 مئی کو یزد شہر میں ایک بلوچ نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

 اس بلوچ نوجوان کی شناخت عزیز اللہ گورگیج ولد سنجر خان ہے جو کہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر زہک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 ایک باخبر ذرائع کے مطابق نےعزیز اللہ یزد میں ایک ورکر کے طور پر مزدوری کرتا تھا جسے کام پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے سر پر وار کیا۔”

  ذرائع نے مزید کہا: ” عزیز اللہ کو ہسپتال لے جانے کے بعد سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی راستہ میں موت ہو گئی۔”

انسانی حقوق کی تنظیم “بلوچ کمپیئن فعالین” کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مسلح اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کی کل 114 رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں 113 شہری قتل اور 37 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز