زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو زاہدان میں یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور اسپین سے آئے ہوئے سیاحوں نے بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی سے مکی مسجد میں ملاقات کرکے ان سے گفت و شنید کی ۔

 اس مختصر دورے پر مولوی صاحب نے ان سیاحوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہم اس دورے سے خوش ہیں اور اس جگہ کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور ہم آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیں۔

 واضح رہے کہ نوروز کے موقع پر بلوچستان کا سفر کرنے والے ایران کے دیگر علاقوں سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد زاہدان میں مولوی عبدالحمید سے ملاقات کے لیے آئے اور ان سے شیر بحث گفتگو کرنے کا شرف حاصل کیا ۔