زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ 13 نومبر کو زاہدان اور خاش کے خونی جمعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین نے “یوم شہدائے بلوچستان” (13 نومبر) کی یاد میں زاہدان کی مکی مسجد میں جمع ہو کر بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی سے ملاقات کرکے شہدا کی یاد منائی ۔
شہدا کے خاندان تصاویر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے درخواست گزاروں کے اہل خانہ خونی جمعہ خاش اور زاہدان میں شہید ہونے والے شہدا کو یاد کرکے مقررین نے خطاب کیا ۔
واضح رہے کہ زاہدان میں خونی جمعہ کے بربریت اور مظالم کو پچیس ماہ سے زائد اور خاش میں خونی جمعہ کو دو سال پورے ہوگئے ۔ اس کے علاوہ دیگر شہدا کے خاندان کے افراد بھی اس اجتماع میں شامل رہے
۔