کیف ( ہمگام نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بچوں کے تربیتی اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ اور دو بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں جن میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی اور ان کے پہلے نائب وزیر یوگینی ینن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔‎

نیشنل پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سے اب تک 16 ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 42 سالہ ڈینس موناسٹیرسکی کو 2021 میں یوکرین کا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔