کوئٹہ (ہمگام نیوز) 13 نومبر بیاد شہدائے بلوچستان آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پورے عقیدت و احترام اور بھرپور انداز میں منایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار کو 13 نومبر بیاد شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچستان کے مختلف شہروں، علاقوں اور قصبوں میں منایا گیا۔ بلوچستان کے سول سوسائٹیز اور دیگر مکاتب فکر سے جڑے لوگوں نے آزادی پسند سیاسی تنظیموں کے ہمراہ ان تقریبات کا حصہ بنے اور بلوچ شہداء کیلئے عقیدت اور جذبے کا اظہار کیا۔
شرکاء میں مرد، عورتوں، بچوں اور بزرگوں نے عمر، جنس، اور سماجی بیک گراؤنڈ و سٹیٹس بالا ہوکر ایک شہداء کی یاد میں تصویروں اور پلے کارڈز کی نمائش کے ساتھ شمعیں روشن کیں۔ شرکاء نے نمائش کے ساتھ ساتھ تقریر اور بات چیت کے ذریعے بلوچ شہداء کیلئے اپنے احساسات اور جذبات کا بھرپور انداز میں اظہار کیا۔
متعدد علاقوں میں تقریبات کی انعقاد میں فری بلوچستان موومنٹ کے ممبران سمیت بلوچ قوم کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ماوں بہنوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے یکساں طور پر اہم کردار ادا کیا
واضح رہے کہ آج 13 نومبر شہدائے بلوچستان کا عالمی دن ہے جوکہ آج بمورخہ 13 نومبر 2023 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاوہ یورپ، امریکہ افغانستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں منائی گئی ہے۔ افغانستان میں بلوچوں نے بلوچ قومی یکجہتی کے تحت شہدا کا دن منایا اور تقاریب کا انعقاد کیا۔
یاد رہے کہ انیسویں صدی کی نصف میں جب انگریز نے برصغیر کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی آزاد ریاست پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے جواب میں خان محراب خان نے اپنے ساتھیوں سمیت مقابلہ کرکے سرخم کرنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی، خان محراب خان کی اس تریخی بہادری، جرات، اور قوم دوستی کو یاد کرتے ہوئے 13 نومبر کے اس دن کو بلوچ قوم اپنے تمام شہیدوں کی یاد میں مناتی ہے۔
بلوچ قوم پاکستانی تسلط اور ظلم و زیادتی کے باوجود ہر سال اپنے شہیدوں کے دن کو بھرپور انداز میں منا کر ایک زندہ اور باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔