Homeخبریں16 جون 2016 کو کوئٹہ سے جبری گمشدگی کی شکار ہونے والے...

16 جون 2016 کو کوئٹہ سے جبری گمشدگی کی شکار ہونے والے بلوچ فرزند کی لاش برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے جبری گمشدگی کی شکار ہونے والے بلوچ فرزند یاسین بگٹی کی مسخ شدہ لاش برآمد ‫.

 

تفصیلات کے مطابق یاسین بگٹی کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے 16 جون 2016 کو کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا. آج اس کی مسخ شدہ لاش چمن بائی پاس سے برآمد ہوگئی‫.

 

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرکز بن چکا ہے۔

Exit mobile version