اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ مظاہرین کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد اسلام آباد پولیس نے 160 سے زائد بلوچ مظاہرین کو رہا کیا گیا ہےجبکہ اب بھی 100سے زائد لانگ مارچ میں شریک بلوچ طلبا پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان میں سے کچھ لاپتہ ہیں۔
پولیس کا بیان غلط اور غیر منطقی ہے ۔ پولیس ہمیں اور میڈیا کو درست معلومات فراہم نہیں کر رہی ، ڈاکٹر ظہیر بلوچ لاپتہ تا حال لاپتہ ہیں ہمیں ان کی زندگی کی فکر ہے۔