گوادر/سوراب(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے مزید دو طالب علم جبری گمشدگی کے شکار ہوگئے ہیں ۔
29 دسمبر 2024 کو قابض پاکستانی فورسز نے گوادر کے تحصیل پسنی سے دو طالب علم ناصر محمد اسلم اور یونس کو اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ جیونی سے پسنی کی طرف جارہے تھے۔
دریں اثنا سوراب کے علاقے گدر تنگ ایریا سے لاپتہ ہونے وال شعیب ہارونی ولد محمد کریم، عبد الخالق ولد میر بھادین ، عبدالصمد ولد میر بھادین اور زبیراحمد ولد عبدالصمد کوئٹہ سے بازیاب ہوئے ہیں۔