{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

شال(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 25 فروری 2024 کو بلوچ لبریشن آرمی کے تین جانباز ساتھی محمد دین عرف چاکر بولانی، شعیب شاہوانی عرف ریاض بلوچ اور عاصم کرد عرف نزیر بلوچ کاہان میں ڈیتھ سکواڈ کے ایک حملے میں شہید ہوئے جنہیں تنظیم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

تینوں ساتھی ایک خاص تنظیمی مشن انجام دینے کے بعد کاہان سے واپس اپنے محاذ کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے ان پر فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں تینوں سرمچاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید کمانڈر محمد دین عرف چاکر بولانی ولد فیض محمد کا بنیادی تعلق چمالنگ سے ہے۔ آپ گزشتہ دس سال سے بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے بولان کے محاذ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ بولان، کوہلو، کاہان و دیگر اہم محاذوں پر بطور کمانڈر آپ نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ محنت، بہادری اور ایمانداری سے نبھائے۔ کاہان مشن کے دوران شہید شعیب شاہوانی اور شہید عاصم کرد آپ کے زیر کمان تھے۔

 آپ بی ایل اے کے پہلے فداہی شہید درویش بلوچ اور سینئر ساتھی شہید گل حمد مری کے بھائی جبکہ رواں سال بی ایل اے کے کیمپ پر فضائی حملے میں شہید ہونے والے ساتھی شہید محمد گل عرف وحید بلوچ کے چچازاد بھائی تھے۔ قابض ریاست کے ظلم و ستم کی وجہ سے آپ کا خاندان قریب دو دہائیوں سے جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، مگر اس کے باجود قومی آزادی کیلئے نسل در نسل قربانیوں سے دریغ نہیں کرتا۔

شہید شعیب شاہوانی عرف ریاض بلوچ ولد آحمد علی شاہوانی کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب چکی شاہوانی شہید چوک سے ہے۔ شہید عاصم کرد عرف نزیر بلوچ ولد پناہ خان کرد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب چلتن گلی سے ہے۔ دونوں ساتھیوں نے 2023 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کیا۔ مختصر عرصہ کوئٹہ میں ذمہ داریاں نبھانے کے بعد آپ دونوں شہری زندگی ترک کرکے پہاڑی محاذ کا حصہ بنے۔ 8 ماہ کے کم عرصے میں کوہِ ڈُنگان سے لیکر بولان، کاہان اور دیگر محاذوں پر مخلصی اور بہادری سے قومی خدمات انجام دیئے۔

بی ایل اے شہید کمانڈر محمد دین عرف چاکر بولانی، شہید شعیب شاہوانی عرف ریاض بلوچ اور شہید عاصم کرد عرف نزیر بلوچ کو بے لوث قربانی اور شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اور ان کی شہادت میں ملوث ہر ایک قاتل اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام سے گزارنے کا عہد کرتی ہے۔