دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریں26 جون منشیات اور تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر...

26 جون منشیات اور تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر نیدرلینڈز میں بی این ایم کا احتجاج

امسٹرڈم ( ہمگـام نیوز) نیدرلینڈز : بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر کی طرف سے 26 جون اتوار کے روز تشدد سے متاثرہ افراد کے عالمی دن اور منشیات اور اس کی اسمنگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر نیدرلینڈز کے شہر امسٹرڈم ڈام اسکوائر میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز، اور بلوچ لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھائیں اور پاکستانی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

امسٹرڈم نیدرلینڈز میں مظاہرے سے بلوچ نیشنل مومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر کے ممبر اور پانک کے میڈیا کوارڈینیٹر جمال بلوچ نے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بندوق کے زور پر ہماری وطن پر قبضہ کیا لیکن بلوچ قوم نے پاکستانی قبضے کے خلاف شروع دن سے جدوجہد کا آغاز کیا جو آج بھی جاری ہے۔ پاکستان بلوچ قومی تحریک کو کچلنے کے لیے نسل کشی سمیت دیگر جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ مظاہرے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں پر جبر کیا جا رہا ہے۔ بلوچوں کی مزاحمت پاکستان کے اس دعوی کو رد کرتی ہے کہ بلوچ قوم نے اپنی مرضی سے پاکستان میں شمولیت کی ہے۔ یہ جنگ اور مزاحمت آج بھی جاری ہے۔ اس مزاحمت کو دبانے کے لیے بلوچوں کو جبری گمشدگی کا شکار کیا جا رہا ہے اور ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا لنکس :

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز