Homeخبریں27مارچ کے دن کو تاریخ میں ظلم وزیادتی کا دن قرار دیتے...

27مارچ کے دن کو تاریخ میں ظلم وزیادتی کا دن قرار دیتے ہیں۔ آزاد بلوچستان کا رواں

گوادر (ہمگام نیوز ) آزاد بلوچستان کا رواں کے مر کزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام 27مارچ کے دن کو تاریخ میں ظلم وزیادتی اور دھوکہ بازی کا دن قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ اسی دن کوہمارے آزاد ریاست پر اپنوں کے دھوکہ کی وجہ سے زبردستی غیر قانونی آزاد ریاست پر قبضہ کیا گیا ہے۔ جس کے تابکاری کے اثرات ریاست کے ساتھ مختلف شکلوں سے مدد بلوچ عوام کو نظر آرہاہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر اب بھی برادر اقوام کی قیادت ریاستی ،عارضی اور بیتی گنگامیں ڈوبنی والی کشتی کو یہ لوگ اگر چھوڑ دیے اور اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائے تو ان کے اس عمل کرنے سے آزاد بلوچستان کو حمایت حاصل ہوگی۔ اور یہ اقدام آزادی کی جد وجہد میں ایک کڑی کی طورپر کام دے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام 27مارچ کو ہڑتال کرکے نومولود ریاست کے خلاف عالمی سطح پر اور یہاں بلوچستان میں ذہنی طورپر بھرپور نفرت کا اظہار کرینگے ۔ تاکہ موجود قابض حکمرانو ںکے دھوکہ سے حاصل کی گئی کرسی ایک بار پھر لرز اٹھے اور بلوچستان کے عوام کی دلوں میں مزید آزادی و علیحدہ گی کا مزید جوش ولولہ پیدا ہو ۔

Exit mobile version