Homeخبریں6 سال مکمل ہونے بعد بھی اسکول ماسٹر یوسف ابھی تک بازیاب...

6 سال مکمل ہونے بعد بھی اسکول ماسٹر یوسف ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے

 

تربت (ہمگام نیوز) 6 سال قبل 8 ستمبر 2014 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء ہونے والے اسکول ماسٹر یوسف ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے۔

ماسٹر یوسف کے لواحقین کے مطابق 8 ستمبر 2014 کو شام 5 بجے صالح برادر آٹوز کے سامنے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار ماسٹر یوسف خان ولد گنڈی کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ماسٹر یوسف جمک گورکوپ کے رہائشی ہیں جو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہ سر تربت میں بطور ایس ایس ٹی ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ماسٹر یوسف کی ماں دو سال قبل اپنے بیٹے کے انتظار میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔

لواحقین نے مزید کہا کہ 6 سال مکمل ہونے کے بعد بھی ماسٹر یوسف ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملکی و غیر ملکی انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ماسٹر یوسف کی بازیابی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Exit mobile version