Homeخبریں7 جون کو تمپ میں برمش بلوچ کے حق میں ریلی نکالی...

7 جون کو تمپ میں برمش بلوچ کے حق میں ریلی نکالی جائے گی:ـ سول سوسائٹی تمپ

 

تمپ ( ہمگام نیوز) 25 مئی کی رات کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈنک میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف تمپ میں ایک پر امن ریلی نکالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 7جون صبح 10 بجے تمپ سول سوسائیٹی کی جانب سے ڈکیتوں کے ہاتھوں بلوچ خاتون ملکناز بلوچ کے قتل اور زخمی ہونے والی ان کی 4 سالہ معصوم بچی برمش بلوچ کے حق میں مین بازار تمپ میں ایک پر امن ریلی نکالی جائے گی۔
تمپ سول سوسائٹی نے تحصیل تمپ سے متصل علاقے بالیچہ، رودبن، آسیا آباد، نظرآباد، کونشکلات، کوھاڑ، پُل آباد، گومازی، آزیان سمیت دیگر تمام علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داری کا فرض ادا کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کریں۔

Exit mobile version