سراوان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے سراوان شہر کے گاؤں جوہ بلوچان میں واقع ایک مکان پر حملہ کیا اور گھر میں موجود لوگوں کی مزاحمت کے بعد ان پر فائرنگ کی جس سے ایک جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

 جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ محمد گل گمشادزہی ولد گل محمد اور دو زخمیوں کی شناخت 21 سالہ علی سراج اور 21 سالہ مسعود سپاہی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

  ذرائع کے مطابق گزشتہ سروان شہر میں واقع جوہ بلوچان گاؤں میں چار ملسح ڈاکوؤں نے ایک گھر پر حملہ کیا گھر کے مکینوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی جانب فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور دیگر دو زخمی ہوئے ۔ جبکہ اس حملے میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا جنکی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔

 بلوچ کارکنوں کا خیال ہے کہ منظم ڈکیتیوں میں اضافے کا مقصد بلوچستان کو پاسداران انقلاب کے ذریعے غیر محفوظ بنانا، عام شہریوں کی جان و مال کے لیے، زیادہ فوج کی موجودگی اور تسلط کے لیے بلوچ شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی اور بلوچستان سے بڑے بجٹ حاصل کرنا ہے۔