سیب و سوران(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز بدھ کو ایک نامعلوم مسلح افراد نے سیب و سوران میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔
ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت 19 سالہ سینا ایوبی ولد درمحمد اور 19 سالہ امیر چاکری ولد رسول کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سیب و سوران سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار میں سوار سینا اور امیر کو براہ راست فائرنگ کی جو موٹر سائیکل کے ساتھ جا رہے تھے، اور وہ کئی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے اور انہیں سیب و سوران کے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کرنے کے بعد دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔