تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
تربت شہید فدا چوک پر سیمنار کے بعد پولیس کی مدعیت میں ان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ تربت شاکر علی بلوچ کی عدالت نے ایک مقدمہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، نسیمہ بلوچ ،صبغت اللّٰہ شاہ جی، کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجید شاہ ایڈوکیٹ، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب گچکی ایڈوکیٹ، تربت کے سنیئر وکیل مجید دشتی اور دیگر شخصیات کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔
یہ مقدمہ بالاچ مولابخش کی پہلی برسی کے موقع پر تربت میں شہید فدا چوک پر ایک سیمینار کے بعد تربت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔اس کیس کی پیروی ممتاز وکیل کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاڈین دشتی ایڈوکیٹ نے کی جب کہ سرکار کی طرف سے کیس کا دفاع اسماعیل بلوچ ایڈوکیٹ نے کی ۔