مشکے(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق مشکے لیویز کے مطابق گزشتہ روز مشکے کے علاقے نوکجو میں عبدالشکور ولد جمیل احمد اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ کھیتوں پر جارہے تھے کہ پہلے موجود مسلح افراد نے عبدالشکور کو اتار کر فائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیا ۔ قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے سے ٹرک بری طرح متاثر ہوا تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرک ایم ایٹ شاہراہ کی تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی کا ہے ۔