کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ نیو سریاب کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا جانے والا دستی ہم بار بر شاپ پر گر کر پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے اور دکان کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ہم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق گذشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ نیو سریاب کی حدود میں مستونگ روڈ پر واقعہ باربر شاپ پر نامعلوم افراد نے دستی ہم پھینکا جو دکان میں گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

 دھماکے سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ہم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔