دزاپ(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق زاہدان شہر کے 9 آزادگان سینٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کو فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 16 سالہ قاسم رحمت زہی براہوہی ولد محمد گل کے نام سے ہوئی ، جبکہ زخمیوں کی شناخت 16 یاسین براہوہی ولد سعید براہوہی دونوں عبد الرحیم کے فرزند ہیں ، کے نام سے ہوئی اور تینوں ہا تعلق دزاپ(زہدان) سے ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پیوجوٹ پارس کار میں سوار مسلح افراد نے ان نوجوانوں کی موٹرسائیکل پر براہ راست فائرنگ کی جس سے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان گولیوں کی زد میں آگئے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہوئے

 خبر کی ترتیب کے لمحے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے

۔