مند(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق کیچ کے علاقے مند سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مند کے سرحدی کے علاقے ردیگ سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ نوجوان کی شناخت عادل ولد غلام سکنہ مند، بلوچ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق عادل گذشتہ روز سرحدی علاقے میں مزدوری کی غرض جارہا تھا کہ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔