
بندر عباس (ہمگام نیوز) رپورٹ کے بروز بدھ آبنائے ہرمز سے تقریباً بیس کلومیٹر کے فاصلے پر بندر عباس شہر میں قابض ایرانی بحریہ ایک لانچ پر فائرنگ کے نتیجے ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بندر عباس (گمبران) میں ایک ایندھن بردار لانچ پر قابض ایرانی نیوی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر 16 سالہ طحہ ملاحی ولد مسعود شہید ہوگیا ، جو کہ بندر کلاہی گیاوان زمین رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً بارہ بجے کرنل “اسلام توحیدی” کی سربراہی میں قابض بحری افواج نے کھلے پانی میں اس لانچ پر براہ راست فائرنگ کی فائرنگ سے دو گولیاں لگنے سے طحہٰ شہید ہوگیا ۔
اکٹھی کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے آغاز سے رواں سال کے آخر تک مختلف واقعات میں کم از کم 321 بلوچ سوختبر دینے مارے گئے یا زخمی ہوگئے ہیں۔ سڑک حادثات میں 194 افراد مارے گئے اور 58 زخمی ہوئے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد مارے گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔ سیلاب، ایندھن ذخیرہ کرنے والے علاقوں میں آگ لگنے اور نامعلوم واقعے جیسے دیگر واقعات میں کم از کم 14 افراد مارے گئے اور زخمی ہوئے ۔