{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق تمپ کے رہائشی ظریف عمر کے قتل کیخلاف تربت میں مکمل شٹر ڈاؤن ہرتال جاری ہے اور ،شہید فدا چوک پر دھرنا بھی جاری ہے ۔

 مزید اطلاع کے مطابق تمپ کے علاقے دازن کے رہائشی ظریف عمر کے لواحقین کی جانب تربت شہید فدا چوک پر دھرنا جاری ہے جبکہ لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر آج پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہرتال جاری ہے ۔

ہڑتال کے باعث شہر کے تمام تجارتی مراکز اور بینک مکمل طورپر بند ہیں،جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ٹائر جلایا جارہاہے جہاں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ۔

ظریف عمر کے لواحقین نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ظریف عمر کے قتل کا ایف آئی آر درج کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے-